راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ساتویں بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر
26 نومبر کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی اور فلاحی اداروں کے بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔ عدالت نے ان بینکوں کو نوٹس جاری کیے جنہوں نے رپورٹ ابھی تک جمع نہیں کرائی۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔