واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان

واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان

0

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے انکریپٹڈ بیک اپ تک رسائی کے لیے پاس کی سپورٹ کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین اب اپنی ڈیوائس کے فنگر پرنٹ، فیشل ریکاگنیشن یا اسکرین لاک کوڈ کے ذریعے بیک اپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت کارآمد ہوگا جب کسی صارف کی ڈیوائس گم یا تبدیل ہو جائے۔

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کافی عرصے تک واٹس ایپ کے چیٹ بیک اپ پر انکرپشن کی سہولت دستیاب نہیں تھی، تاہم 2021 میں میٹا نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرائی، جس میں بیک اپ کو محفوظ رکھنے کے لیے پاس ورڈ یا 64 کریکٹرز پر مشتمل انکرپشن کیز استعمال کی جاتی تھیں۔

ان پرانے طریقوں میں صارفین کو پاس ورڈ یا انکرپشن کیز یاد رکھنا ضروری ہوتا تھا، لیکن نئے پاس کیز سسٹم کے تحت یہ ضرورت ختم ہو جائے گی کیونکہ بیک اپ تک رسائی صارف کے بائیومیٹرک یا ڈیوائس لاک سے حاصل کی جا سکے گی۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ نیا فیچر آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں بتدریج تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، لہٰذا صارفین کو اپنی ایپ اپ ڈیٹ رکھتے ہوئے اس کے اجرا پر نظر رکھنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.