لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج

0

راولپنڈی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق چونترہ گاؤں میں گشت کے دوران ایک سوزوکی گاڑی پر سبزی فروخت کرنے والے شخص کو روکا گیا جس نے اپنی گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر نصب کر رکھا تھا اور وہ اسی کے ذریعے سبزی کی آواز لگا رہا تھا۔

پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز دور تک سنائی دے رہی تھی، جس پر سب انسپکٹر وقار کی مدعیت میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم نے اپنا نام صدام بتایا اور اسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.