نجی ائیرلائن کا انوکھا کارنامہ، جہاز میں سیٹوں سے زائد 2 مسافر سوار کر دیئے

نجی ائیرلائن کا انوکھا کارنامہ، جہاز میں سیٹوں سے زائد 2 مسافر سوار کر دیئے

0

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی انتظامی غفلت کے باعث حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں سیٹوں سے دو زائد مسافروں کو سوار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، پرواز کے کپتان نے مسافروں کی گنتی میں فرق محسوس ہونے پر طیارہ واپس پارکنگ ایریا میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔ بعد ازاں اضافی دو مسافروں کو اتارنے کے بعد پرواز کو روانگی کی اجازت دی گئی۔
اداکارہ مایہ علی فلم “خان تمھارا” میں نئے روپ میں

یہ پرواز شام پانچ بجے روانہ ہونا تھی، تاہم واقعے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، جس سے طیارے میں موجود 160 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نجی ایئرلائن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.