آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

0

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کے معاشی اشاریوں میں عدم توازن پیدا ہونے کا امکان ہے۔
سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے متعلق اہم فیصلہ؟جانئے

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں معاشی ترقی کی شرح، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس متاثر ہو سکتے ہیں۔ رواں مالی سال کے لیے 4.2 فیصد شرحِ نمو کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب یہ کم ہو کر تقریباً 3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے اثرات اندازوں سے زیادہ گہرے ہو سکتے ہیں، جس سے نہ صرف ترقی بلکہ مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف میں معمول کے مطابق اضافے سے بھی مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھے گا۔

البتہ ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو 2030 تک شرحِ نمو بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.