وزیراعظم طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

0

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دو ہفتے کے طویل غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے اپنے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا جہاں انہوں نے تاریخی سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے۔ ریاض کے بعد وہ نیویارک گئے اور مختلف اہم ملاقاتیں کیں، جبکہ واپسی پر کچھ دن لندن میں قیام کے بعد اسلام آباد پہنچے۔

امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نیویارک میں عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

اس طویل دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.