چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

0

چاغی میں سکیورٹی فورسز کی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائی  میں 2 دہشت گرد مارے گئے  جبکہ ایک پکڑا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 4 دن پہلے چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پکڑا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے بتایا کہ دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے ، دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا،یہ بھارتی را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں،  دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،  دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ یہ را بیسڈ ، را فنڈڈ جنگ ہے ، بھارت پاکستان کے تمام دشمنوں کو اکھٹا کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے کہا کہ 4 جی سروسز بند کرنے پر ہمارے پر بڑی تنقید ہوئی ،دہشت گردوں کی کمیونیکیشن کو روکنا ضروری ہے۔کسی کو بلوچستان کا امن متاثر نہیں کرنے دیں گے،  دہشت گردوں کو ریاست مخالف بیانیہ بنانے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.