PM Apna Ghar Program

چیف جسٹس کا 26ویں آئینی ترمیم پر جسٹس منصور کو لکھا گیا جواب پہلی بار منظرِ عام پرآگیا

0

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار تمام حقائق منظرِ عام پر آگئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب اب سامنے آ چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس کا جوابی خط 31 اکتوبر 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد تحریر کیا گیا، جس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو 4 نومبر کو فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خط میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے وضاحت کی کہ انہوں نے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے کیوں معذرت کی، اور بتایا کہ 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کو فل کورٹ کے بجائے آئینی بینچ کے سامنے کیوں مقرر کیا گیا۔ ان اہم سوالات کے جوابات میٹنگ منٹس اور چیف جسٹس کے خط کے متن میں فراہم کر دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس کے مطابق، آئین کے آرٹیکل 191A کی شق 3(a) کے تحت آرٹیکل 184(3) کے دائرہ اختیار میں آنے والی آئینی درخواستوں کو صرف آئینی بینچ ہی سن سکتا ہے۔ مزید یہ کہ آرٹیکل 191A کی شق 4 کے تحت کیسز کی فکسنگ کی ذمہ داری آئینی بینچ کے ججز پر مشتمل کمیٹی کی ہے، نہ کہ عام ججز کی کمیٹی کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ کے 13 ججز سے ذاتی طور پر رائے لی، جس میں 9 ججوں نے واضح طور پر رائے دی کہ 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت فل کورٹ کے بجائے آئینی بینچ کے ذریعے ہی کی جانی چاہیے۔ یہ موقف دونوں ججز یعنی جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کے مطابق، فل کورٹ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ایسا کرنا ججز کے درمیان باہمی احترام کو متاثر کر سکتا تھا اور ساتھ ہی عدالت کو ایک بار پھر عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا، جیسا کہ ماضی قریب میں ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے خطوط اُنہیں دوپہر کے بعد موصول ہوئے، جن میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو معاملہ سونپنے کی درخواست کی گئی۔ ان خطوط اور جوابی خط کو سربمہر لفافوں میں جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کے حوالے کر دیا گیا تاکہ وہ 5 نومبر کو بلائے گئے کمیشن اجلاس میں پیش کیے جا سکیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن سے درخواست کریں گے کہ وہ ان کے علاوہ دیگر معزز ججز کو آئینی بینچ کا حصہ مقرر کرے تاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔

آخر میں چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت کسی بینچ کی تشکیل یا فل کورٹ بلانا آئین کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.