پنجاب کے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم وجہ بتا دی

0

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، تمام اسکول اب یکم ستمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس سے قبل اسکول 14 اگست کو کھلنے تھے۔

رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ تعطیلات میں توسیع سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی، تاہم بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ موسمی حالات میں بچوں کو اسکول بھیجنا مناسب نہیں ہوگا۔

ادھر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں نجی اسکولز 4 اگست سے کھل چکے ہیں، اور ملک کے دیگر صوبوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تنظیم کے مطابق، چھٹیوں میں توسیع سے نہ صرف طلبہ کی تعلیم متاثر ہوگی بلکہ میٹرک کی کلاسز کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو تین ماہ تک تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے اور وزیر تعلیم کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.