Gas Leakage Web ad 1

شوکت یوسفزئی کینسر کے مرض میں مبتلا ء ، علاج کیلئےلندن پہنچ گئے

0

 

Gas Leakage Web ad 2

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع اور خاندانی حلقوں کے مطابق وہ علاج کی غرض سے لند ن پہنچ گئے ہیں۔

شوکت یوسفزئی، جو طویل عرصے سے سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں، اب اپنی صحت کے سنگین مسئلے سے نبرد آزما ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کے لیے شوکت خانم ہسپتال ایک معتبر ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم شوکت یوسفزئی نے علاج کے لیے لندن کا انتخاب کیا، جس پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

ان کی لندن روانگی نے سیاسی منظرنامے میں بعض سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں — خاص طور پر ایسے وقت میں جب ماضی میں بعض حکومتی رہنماؤں کی جانب سے دیگر سیاست دانوں کے بیرونِ ملک علاج پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔شوکت یوسفزئی کی صحت کے لیے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.