پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے

عدالتِ عظمیٰ نے تاحیات نااہلی میں مدت سے متعلق میر بادشاہ قیصرانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق نااہلی کی مدت کے سوال والے تمام کیس جنوری 2024ء کے آغاز پر ایک ساتھ مقرر کیے جائیں، کیس زیرِ التواء ہونے کو الیکشن میں تاخیر کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف کردار ادا کرے:سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

عدالتی حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی کہ آئینی سوال والے کیس پر کم از کم 5 رکنی بینچ ضروری ہے، کیس کمیٹی کی جانب سے تشکیل دیے گئے بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button