قراقرم یونیورسٹی ،طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
گلگت (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 660 طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق نظام تعلیم کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔لیپ ٹاپ سکیم تعلیم کو جدید تقاضوں پر لانے میں معاون ثابت ہوگی۔ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ میں جامعہ قراقرم نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔جسے کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔جامعہ قراقرم ہمارا قومی آثاثہ ہے۔اس کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرناہیں۔جامعہ کے مسائل کا احساس ہے اس لیے صوبائی حکومت نے قراقرم بورڑ کو واپس لانے کے لیے صوبائی کابینہ کے اراکین پہ مشتمل کمیٹی قائم کی ہے۔بہت جلد بورڑ کو واپس لائیں گے تاکہ جامعہ کے مالی مسائل حل ہونے سمیت گلگت بلتستان کے عوام کو امتحانات سے متعلق گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر آسکے۔جامعہ قراقرم کو اپنے بساط کے مطابق ہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی تعاون کو جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی شہداء چلاس کی نماز جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی معاونت کا اعلان