"ہم نے پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر دو قومی نظریے کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش سامنے آئی۔ گودی میڈیا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرتے ہوئے مذہبی رنگ دینے کی بھونڈی کوشش کی، جس پر پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھرپور ردعمل دیا۔

پاکستان کے وجود کی بنیاد سمجھے جانے والے دو قومی نظریے پر کوئی پاکستانی شک نہیں کرتا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی فرامین سے لے کر آرمی چیف کے حالیہ بیان تک، اس نظریے کی گونج آج بھی ویسی ہی ہے جیسے 1947 میں تھی۔

قائداعظم کا دو ٹوک مؤقف

قائداعظم نے دو قومی نظریے کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا تھا:

"نہیں! مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی”
— قائداعظم محمد علی جناح، 1924

"مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں؟”
"ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں”

ان الفاظ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ریاست کی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہی نظریہ قیامِ پاکستان کا اصل محرک بنا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو قومی نظریے پر اظہارِ خیال

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا:

"ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں”
"ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں”
"دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں”
"ہم نے پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں، اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں”

بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز مہم بے نقاب

آرمی چیف کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا اور ہندو کارڈ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن پاکستانی میڈیا، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس بیانیے کو رد کرتے ہوئے دو قومی نظریے کے تاریخی حقائق کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

سوشل میڈیا کا زوردار ردعمل

ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر پاکستانی صارفین نے #TwoNationTheory، #ModiExposed اور #IndiaPropagandaFailed جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا۔ ہزاروں پوسٹس میں قائداعظم کے اقوال اور تاریخی دلائل سے بھارتی میڈیا کو لاجواب کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.