
صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اتوار کے روز گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔