
لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈن کی معذور رکشہ ڈرائیور پر تھپیڑوں کے ساتھ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ٹریفک وارڈن کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، معذور رکشہ ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو بتاتا ہے کہ میں معذور ہوں، معذوری کی حالت میں اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہا ہوں۔
ٹریفک وارڈن معذور رکشہ ڈرائیور کی کوئی بات نہیں سنتا، ٹریفک وارڈن معذور رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے، مقامی لوگوں نے اکھٹے ہو کر رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑوائی۔
اہل علاقے نے کہا کہ ٹریفک وارڈن اکھٹے ہو کر صرف چلان کرتے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرتے ہیں، شہریوں سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی معمول کی بات ہے۔