بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی راہیں ہموارہو گئیں، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے لیے7 ارب ڈالرز کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کے ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے آئی ایم ایف کے اگلے قرض پروگرام کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی 2024 میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا۔

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جولائی میں طے پانے والے 37 ماہ کے پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستان کو امید تھی کہ اگست میں معاہدہ طے پاجائے گا، ملک نے اپنے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں بھی ریکارڈ 40 فیصد اضافہ کیا اور آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا۔پاکستان نے اپنا پچھلا 3 ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام اپریل میں مکمل کیا تھا اور گزشتہ ماہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی تھی۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ادارے نے جولائی میں ای ایف ایف پر پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کیوں کہ اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بورڈ کی میٹنگ 25 ستمبر کو ہونے والی ہے۔ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں اور آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button