اہم خبر ، جعفر ایکسپریس حملے میں 13 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

0

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 80 یرغمال مسافروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔ رہا ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ باقی مسافروں کی با حفاظت رہائی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد مسافر زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو گئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.