
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،کوئٹہ،ژوب،موسیٰ خیل، شیرانی،بارکھان اور لورالائی،کوہلو ، سبی ،کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ پشین اور زیارت میں چند مقامات پر بارش موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور قلات میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور زیارت میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔
سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور تربت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیاتنوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور چمن میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور جیونی میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما روپوشی کے باوجود سرگرم ،پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف