
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو چیف رپورٹ) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کا ریسکیو1122 ڈیرہ کے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی جانب سے ملنے والے نئی ایمرجنسی وہیکلز و آلات کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور نے فوکل پرسن علی امین خان کامران شاہ کے ہمراہ ریسکیو1122 ڈیرہ کے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ اور ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت نے انکا استقبال کیا، ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے انکو سلامی پیش کی۔
فیصل امین خان گنڈہ پور نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان کی جانب سے ملنے والی دو نئی فائیر وہیکلز، ایک جدید آلات سے لیس ایمبولینس دو فائر موٹر بائیکس وغیرہ کا افتتاح کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے انہیں ریسکیو1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول، فائیرریسکیو بائیکس، میڈیکل بائیکس اور ایمبولینس کا معائنہ کروایا اور ریسکیو 1122 کے پاس موجود بین الااقوامی معیار کے تمام آلات کے متعلق تفصیلاً بریفنگ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان کو ضلع بھر میں سروس کو مزید بہتر بنانے اور خطرات کو کم کرنے کیلئے مختلف مقامات کی نشاندھی بھی کروائی جس میں آگ لگنے، سیلابی صورتحال اور روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات جنکو مزید کم کرنے اور تمام محکموں کے ساتھ ملکر ایک رپورٹ پیش کرنے کے بارے بھی بتایا کہ جلد ہی ریسکیو1122 کی جانب سے ایک رپورٹ بنا کر پیش کی جائے گی جس کے ذریعے ضلع بھر میں ہر قسم کے حادثات سے نمٹنے کا لائحہ عمل موجود ہوگا۔
اس موقع ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کا ریسکیو1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام کسی نعمت سے کم نہیں یہ ایک بے مثال سروس ہے جو دن رات سردی گرمی عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہم کرتی ہے، ڈیرہ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 1122 پر غیر ضروری اور تنگ کرنے والی فون کالز سے گریز کریں اور خصوصاً نوجوانوں کو متوجہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ون وہیلنگ اور بغیر لائف جیکٹس دریا اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں خود اور اپنے خاندان کو جانی و مالی نقصان سے بچائیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تحصیل پہاڑ پور، کلاچی، درابن اور ہتھالہ کے مقام پر عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر جلد ہی ایک ریسکیو1122 اسٹیشن قائم کیا جائے گا جسکی مدد سے ڈیرہ کی عوام کو مزید فائدہ ہوگا اور ریسکیو1122 ڈیرہ کو درپیش تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انجینئر فصیح اللہ نے ریسکیو1122 اسٹیشن آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
خیبرپختونخوا ، منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا،مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہوگئی