Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،5 دہشتگرد جہنم واصل

0

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کیچ، پنجگور اور ژوب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھین:بلوچستان میں دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام، 12 حملہ آور ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.