sui northern 1

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 کیسز رپورٹ

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نیوزڈیسک)صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 19 کیسز رپورٹ ہیں۔

sui northern 2

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی 14 جبکہ گوجرانوالہ اور لودھراں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 6 کیسز رپورٹ

ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔بے نظیر بھٹو اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور دیگراسپتالوں میں 30 افراد زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے 49 خواتین اور51 فیصد مرد متاثر ہوئے ہیں، ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.