sui northern 1

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں اندرونی اختلافات کا نوٹس لے لیا۔

sui northern 2

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزراء میں اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، خیبر پختونخوا کے علاوہ بھی پارٹی میں اختلافات ختم کرائے جائیں گے۔ عارف علوی پارٹی اختلافات کے خاتمےکیلےایک ہفتےمیں اپنی تجاویز دیں گے۔

مزیدپڑھیں:میری پرائیویٹ گفتگو کسی کو سننے کا حق نہیں: عارف علوی

عارف علوی اختلافات رکھنےوالےرہنماؤں سے ملاقات کرکےان کے تحفظات سنیں گے، عارف علوی کی سربراہی میں  قائم کمیٹی پارٹی قیادت کے اختلافات ختم کرائے گی، سنگین نوعیت کے اختلافات پر متعلقہ رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے نام عارف علوی فائنل کریں گے۔

Ad powered by advergic.com
Leave A Reply

Your email address will not be published.