ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسفزئی افغان شہریوں کو بلانے کیلئے تیسرے ملک پر زور دیں گی؟دفترخارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کیا ملالہ یوسفزئی افغان شہریوں کو بلانے کیلئے تیسرے ملک پر زور دیں گی؟۔

ملالہ یوسفزئی کی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والے کو نکلا جاتا ہے، روانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 44 ہزار افغان شہری تیسری ملک کے جانے کے لیے انتظار کررہے ہیں، ملالہ یوسفزئی سے امید کرتے ہیں کہ تیسرے ملک پر زور دیں گی کہ ان افغان شہری کو جلدی بلائیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلیجنس شئیر کی ہے، ہم گزشتہ کہی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے ردعمل پر دفتر خارجہ نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ٹی آئی کے متلعق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button