کوئٹہ (نیوز ڈیسک)نئے مالی سال کیلئے بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔
بلوچستان کے بجٹ میں گریڈ ایک سے16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے، گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہ 20 فیصد اضافے کی تجویز بجٹ کا حصہ ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔