ایڈیٹوریلپاکستان

راجن پور: مقابلے میں مطلوب ڈاکو سندھلانی ہلاک

راجن پُور (نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے حاجی پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

راجن پور پولیس کے ترجمان کے مطابق مبینہ مقابلے کے نتیجے میں مطلوب ڈاکو سندھلانی ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ مقابلے کے دوران دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

نوشہرہ میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم بیوی سمیت ہلاک

راجن پور پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس کو ڈکیتی، راہزنی اور قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کی جانب سے ڈاکو سندھلانی کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مطلوب ملزم ہلاک ہوا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button