ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

گنڈا پور مریم نواز کے نقش قدمُ پر, خیبر پختون خواہ میں بھی ائیرایمبولنس کاآغاز

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں محکمہ صحت کا بجٹ 232 ارب روپے سے زائد یے۔۔

ایک گفتگومیں انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے عوام کیلئے صحت کارڈ میں مزید بہتری لارہے ہیں۔بندوبستی اضلاع میں صحت کارڈ کیلئے 28 ارب اور ضم اضلاع کیلئے 9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے صوبہ کے عوام خوش خبر دی کہ صوبہ میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس کا آغازکیاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع کیلئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سیٹلائٹ مرکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔نجی شعبے کے اشتراک سے میڈیکل اور ڈینٹل کالج قائم کئے جائیں گے۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پور کی قیادت میں گرین پختونخوا پالیسی متعارف کرادی گئی ۔
بلین ٹری سونامی منصوبہ اب ایک نئی جہت کے ساتھ۔ شروع کیاجارہا ہے۔

بلین ٹری پلس کے تحت اب صوبہ مزید سرسبز و شاداب  ہوگا اس کے لئے
محکمہ جنگلات کو 14 ارب روپے دیئے جائیں گے ۔۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button