نیکٹا سیمینار،تعلیم اور روزگار کے حصول میں دینی مدارس کے کردار پر بحث

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیکٹا کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینارمیں تعلیم اور روزگار کے حصول میں دینی مدارس کے کردار پر بحث کی گئی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ نیکٹامحمد طا ہر رائے نے کہاکہ دینی مدارس کا تعلیم و تحقیق اور روزگار کی جانب راغب ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہاکہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت ہی تخریبی سوچ کا قلع قمع کر سکتی ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے ناسوروں کو تعلیم کے ذریعے ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔

سیمینار میں قائدین اتحاد تنظیمات المدارس پاکستان سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔

اتحاد تنظیمات المدارس نے کہاکہ مدارس کے نصاب میں جدید علوم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ روزگار کے حصول کیلئے ہنر مندی کی تربیت شروع کی جا رہی ہے۔

دینی مدارس کے طلباء کو کامیاب پاکستانی شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.