ڈی آئی جی آپریشنز کے خصوصی احکامات پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری،7منشیا ت فروش گرفتار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کے خصوصی احکامات پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سات منشیات فروش گرفتارکرلئے گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو222گرام ہیروئن ,1 کلو 210 گرام چرس ,473گرام ائس اور ،25بوتلیں برامد۔
گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تمام زونل ایس پیز کو اپنی زیرنگرانی کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔
ڈی آئی جی اپر یشنز نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہر سے منشیات کے خاتمے تک ان خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،
انہوں نے کہاکہ کسی بھی عناصر کو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی