Gas Leakage Web ad 1

لاہور میں پولنگ سامان کی ترسیل کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئیں

0

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کیلئے موٹرسائیکلوں پر سامان کی ترسیل کی گئی۔

اس حوالے سے ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ اور دوسری موٹرسائیکل پر پولیس اہلکار سوار ہوا۔

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر پولنگ میٹریل کی ترسیل سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن 21 اپریل کو ہوگا جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.