ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

اسلام آبادکے علاقے بنی گالہ میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی

بنی گالہ(نیوزڈیسک)بنی گالہ کے علاقے میں 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 2 ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا چوری کیا۔

ملزمان 75 لاکھ روپے کی 10گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر اور ساڑھے 3 لاکھ روپے بھی لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللّٰہ حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button