Gas Leakage Web ad 1

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی

کراچی(نمانندہ خصوصی)سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے…

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دلہا اور 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقے پڑی فیروز وال میں پیش آیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کامران…

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے ہفتے کے روز اپنے جنرل کونسل اجلاس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ…

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع…

پنجاب حکومت نے45اسسٹنٹ کمشنرزکےتقرروتبادلےکردئیے

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں انتظامی تبدیلوں کا سلسلہ جاری ،ڈپٹی کمشنرز کے بعد اب اسسٹنٹ کمشنرز کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ہیں،پنجاب میں 45اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق…

دھانی کو پاکستان ٹیم میں واپسی کا راستہ معلوم، کوشش جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں تو شامل ہوا لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہنواز دھانی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح…

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلانے کے بعد اب ملیالم میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم…

سرگودھا میں خاتون نے شوہر کو قتل کردیا

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا میں خاتون نے بیٹے اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا اور لاش کینو کے باغ میں پھینک دی۔ پولیس نے لاش ملنے پر واقعہ کی تفتیش کی تو دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق لاش…

پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ…

سوات،وین کھائی میں گرنے سے 14 مسافر زخمی

سوات(نمائندہ خصوصی)سوات کے علاقے مدین میں وین کھائی میں گرنے سے چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مدین سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو ہنگامی طور پر طبی امداد دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مدین سے مینگورہ جارہی…