پشاور میں امیگریشن کلیئرنس کے دوران دو مسافروں حمزہ مختار اور محمد بدرالدین، سکنہ سیالکوٹ، کو فلائٹ نمبر 376 کے ذریعے تنزانیہ جاتے ہوئے روک لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی جانچ کے بعد دونوں مسافروں کو مزید پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا، جہاں یہ انکشاف ہوا کہ وہ بزنس ویزہ پر سفر کر رہے تھے تاہم کسی قسم کے کاروباری دستاویزات پیش نہ کر سکے۔
دوران تفتیش ملزمان کے پاس سے الیکٹریشن ٹیکنیشن کے جعلی ڈپلومہ جات برآمد ہوئے، جن پر مختلف اداروں کے جعلی اسٹیمپ اور دستخط موجود تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ جعلی دستاویزات ایجنٹس کے ذریعے حاصل کیے۔
حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔