ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے نیا فیچر “نیئر بائی فیڈ” متعارف کرا دیا، جو آپ کو اردگرد کی مقامی سرگرمیوں اور مقامات سے متعلق مواد دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر ابتدائی طور پر برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں دستیاب ہے، اور صارفین کو لوکیشن، مواد کے موضوع اور پوسٹ کے وقت کی بنیاد پر ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ 18
وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات، مذہبی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال
سال سے کم عمر صارفین یا پرائیویٹ اکاؤنٹس کے مواد کو اس فیڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، اور لوکیشن شیئر کرنا اختیاری ہے۔ اس فیچر سے مقامی مواد پوسٹ کرنے والے اپنے علاقے کے زیادہ صارفین تک پہنچ سکیں گے، جبکہ صارفین اپنے علاقے کی نئی جگہیں دریافت کر سکیں گے۔