روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس پر فوجی یا کسی بھی دوسرے طریقے سے قبضہ ضرور کرے گا۔
بھارتی ٹیم نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، جہاں نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور پیوٹن کی ملاقات میں جغرافیائی سیاست، باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر بات چیت کا امکان ہے۔ روسی صدر آج روس۔بھارت سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
دورہ بھارت کے دوران اپنے بیان میں پیوٹن نے واضح کیا کہ روس دونباس پر ہر صورت قبضہ کرے گا، چاہے اس کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنا پڑے یا کوئی اور طریقہ۔