Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی

عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی

0

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا میں تشویش ناک خبریں سامنے آرہی ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے وہ اڈیالہ جیل گئے لیکن انہیں چند منٹ کے لیے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ جانے کے باوجود بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔
امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے بھی جائیں گے اور پھر اڈیالہ جیل کا رخ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ صوبائی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کرے گی اور ضم اضلاع سمیت صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی، کیونکہ 2018 سے صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں مل رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

سہیل آفریدی کے مطابق وفاق پر 7 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ایک ہزار 350 ارب روپے واجب الادا ہیں، اور اس حوالے سے صوبے بھر کی جامعات میں سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن این ایف سی اور صوبائی حقوق پر مشترکہ مؤقف اپنانا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ انہیں تصادم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ایک پارٹی کارکن کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنا ناانصافی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.