پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرآت، 37 ممالک کے قرّاء کی شرکت
پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوا جس میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے قرّاء حضرات نے شرکت کی۔ تقریب تقسیمِ انعامات کا آغاز قاری سید صداقت علی کی تلاوت سے ہوا۔
روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ دے دیا
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے آئے قرّاء کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، 37 ممالک کے قرّاء نے اس تاریخی مقابلے میں شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مقابلہ امت کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر بنا، نوجوان قرآن کریم سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قرأت کے روح پرور اجتماع میں شرکت باعثِ فخر ہے، قرآن امن، یکجہتی، رحمت اور عدل کا درس دیتا ہے، ملک کے نظام کو قرآن کی تعلیمات کے مطابق چلانا ضروری ہے۔
مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن والے کو 30 لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے قاری کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
ملائیشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے پہلی، ایران کے قاری عدنان نے دوسری اور پاکستان کے قاری عبدالرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افغانستان کے قاری چوتھے، انڈونیشیا کے پانچویں جبکہ مراکش کے قاری چھٹی پوزیشن پر رہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے کامیاب قرّاء میں انعامات تقسیم کیے۔