چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان اور نور زمان فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو 3-1 سے شکست دی۔ حمزہ خان نے یہ میچ 9-11، 13-11، 10-12، اور 5-11 کے سکور سے جیتا۔
سوئی نادرن گیس نے مالی سال 25-2024 میں ریکارڈ منافع، 30٪ ڈیویڈنڈ کی منظوری
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کے درمیان مقابلہ تھا، جہاں ناصر اقبال سینے میں تکلیف کی وجہ سے میچ جاری نہ رکھ سکے۔ پہلے سیٹ میں نور زمان کو 5-4 کی برتری حاصل تھی جب ریفری نے ناصر اقبال کے دستبردار ہونے پر نور زمان کو فاتح قرار دے دیا۔
چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل جمعہ کے روز نور زمان اور حمزہ خان کے درمیان کھیلا جائے گا۔