اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے واضح کیا ہے کہ پارٹی نے ابھی تک وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ آئینی عدالت کے باہر صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کے معاملے پر پارٹی کے اندر مشاورت ہوگی، عدالت اب قائم ہوچکی ہے اور اسی تناظر میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے بائیڈن دور میں امریکا آنیوالے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی روک دی
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی کے خلاف درخواست بھی عدالت میں لگنی ہے، اس لیے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ اگر کسی عدالت کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو اس کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی 27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخالفت کی تھی اور ووٹنگ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ اسی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان ہیں۔ یہ عدالت صرف آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گی۔