Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ انتظامیہ نے بائیڈن دور میں امریکا آنیوالے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی روک دی

ٹرمپ انتظامیہ نے بائیڈن دور میں امریکا آنیوالے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی روک دی

0

ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا پہنچنے والے تمام پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی فی الحال روک دی جائے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان پناہ گزینوں کی گرین کارڈ درخواستوں پر مزید پیش رفت اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک ان کی جامع جانچ پڑتال مکمل نہیں ہو جاتی۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے منظور

ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اندرونی میمو میں ہدایت دی گئی ہے کہ بائیڈن دور میں امریکا داخل ہونے والے تمام پناہ گزینوں کی وسیع سطح پر سکریننگ کی جائے۔ اس حکم کے بعد گرین کارڈ سے متعلق معاملات بھی عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مکمل جانچ پڑتال ضروری ہے اور اس عمل کے مکمل ہونے تک کوئی اضافی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.