بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور پی سی ون کی تیاری جاری ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔
کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے منظور
کمیٹی نے صوبوں کو فوری ہدایت کی کہ دریاؤں پر قائم تمام تجاوزات مکمل طور پر ہٹائی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ سمیت مختلف علاقوں میں دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات نہ ہٹانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل یہ رکاوٹیں دور نہ ہوئیں تو اسے مجرمانہ غفلت سمجھا جائے گا۔
اجلاس کے دوران واپڈا حکام نے ملک بھر میں واٹر فلو کی نگرانی اور سیلاب سے قبل وارننگ کے لیے نصب کیے جانے والے ٹیلی میٹری سسٹم سے متعلق تفصیلات بھی پیش کیں۔