Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ برہم

پنجاب کے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ برہم

0

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کے ناقص معیار پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ، وزارت خزانہ

انہوں نے کہا کہ فنڈز فراہم کرنے کے باوجود بہترین نتائج کا نہ ملنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو پورے اختیارات، مالی وسائل اور اعتماد دیا گیا ہے، اس لیے سو فیصد نتائج کی توقع ہے۔

مریم نواز نے زور دے کر کہا کہ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنی گورننس کا معیار بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چالیس سے پچاس ارب روپے کی مشینری اور ڈیڑھ لاکھ کی عملے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سرزنش بھی کی۔

اجلاس میں مریم نواز نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری یقینی بنانے اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جرمانے سمیت دیگر اقدامات کا حکم دیا۔ نیز غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.