Gas Leakage Web ad 1

لیہ: پیسے کے لالچ میں اپنا ہی بیٹا فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد پکڑا گیا

لیہ: پیسے کے لالچ میں اپنا ہی بیٹا فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد پکڑا گیا

0

لیہ میں ایک شخص اپنا نومولود بچہ پیسے کے لالچ میں فروخت کرنے کے ایک سال بعد پکڑا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والے کسی منصب پر فائز ہونے کے اہل نہیں: امیر جماعت اسلامی

خاتون کے مطابق، مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد ان کے شوہر نے بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے لیہ اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ بچے کی واپسی کے لیے بار بار اصرار کرنے پر شوہر نے خاتون کو گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو آٹھ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا تھا۔ وہ جوڑا جس نے بچہ خریدا تھا، اس نے بھی اس بات کو تسلیم کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بچہ اس کی ماں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.