sui northern 1

خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والے کسی منصب پر فائز ہونے کے اہل نہیں: امیر جماعت اسلامی

خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والے کسی منصب پر فائز ہونے کے اہل نہیں: امیر جماعت اسلامی

0
Social Wallet protection 2

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ خواتین کو وراثت میں ان کا حق نہیں دیتے وہ کسی بھی منصب پر فائز ہونے کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، جس کے نتیجے میں خواتین کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں وراثت کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

sui northern 2

لاہور میں جاری جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے دوسرے روز خواتین کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام بچوں کو تعلیم، بچیوں کو تحفظ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، اس لیے اس نظام کو فوری طور پر بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے: وزیر دفاع

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے اور پولیس ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو بظاہر دیندار نظر آتے ہیں لیکن اپنے گھروں میں خواتین کے ساتھ ملازماؤں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان اور روایات کے نام پر خواتین کو وراثت میں ان کا حق نہیں دیا جاتا، دین کے نام پر تو لوگوں کو لڑایا جاتا ہے لیکن خواتین کو ان کا شرعی حق نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو خواتین کو وراثت میں ان کا حق نہ دیں، وہ کسی منصب کے اہل نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے اور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے اراکین خواتین کے حقوق کی بات نہیں کرتے۔

اس سے قبل اجتماع سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015 سے اب تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کی بات کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر یونین کونسل میں ہارس ٹریڈنگ ہونے کا اندیشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.