Gas Leakage Web ad 1

کوئٹہ شہر میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس پھر معطل

کوئٹہ شہر میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس پھر معطل

0

کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے اور اس کی وجوہات کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی آئینی عدالت میں پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار کی معطلی سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی اور تجارتی امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب حکام نے اب تک انٹرنیٹ بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.