پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے باعث افغانستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک
افغان وزیر تجارت کی بھارتی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جبکہ افغان وزارت تجارت کے مطابق وہ بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد افغانستان اور بھارت کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ، تجارتی تعلقات کو آسان بنانا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث سرحدی تجارت بند ہے، جس کی وجہ سے افغانستان نئے تجارتی راستے اور شراکت دار تلاش کر رہا ہے۔