Gas Leakage Web ad 1

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا: اسحاق ڈار

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا: اسحاق ڈار

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف تصور ہوگا، تاہم اگر کوئی رکن ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالتا ہے تو اسے شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ارکان کو انحراف کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، جیسا کہ سیف اللہ ابڑو کے معاملے میں ہوا، جنہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

نزلہ زکام کی علامات سے پریشان؟ تو یہ ٹوٹکے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوتا اور الیکشن کمیشن سے رکنیت منسوخ نہیں ہوتی، تب تک ارکان کی رکنیت برقرار رہتی ہے۔ ان کے مطابق سیف اللہ ابڑو اس عمل کے مکمل ہونے تک سینیٹ کے رکن کے طور پر برقرار رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ بعض لوگ سیاست اس طرح کرتے ہیں کہ ان کی ویڈیو بنا کر پھر وہ اڈیالہ جیل پہنچ جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.