شہباز شریف کی صدر الہام علیووف سے ملاقات ، تجارت، دفاع میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
شہباز شریف کی صدر الہام علیووف سے ملاقات ، تجارت، دفاع میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیووف سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
سپریم کورٹ میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یومِ فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر صدر علیووف کی قیادت کو سراہا۔ صدر الہام علیووف نے آذربائیجان کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ تقریب آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی تاریخی فتح کی یاد میں منائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی یہ کامیابی کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ انہوں نے صدر الہام علیووف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔