قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

0

راولپنڈی: قلات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یکم نومبر کی رات بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی مہم جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.