اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر 2025 کو طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اجلاس بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سہ پہر 5 بجے منعقد ہوگا۔ صدرِ مملکت نے اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال سے طلب کیا ہے۔
پختونخوا میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران سوات سے ٹیکسلا تک مزید 8 تاریخی مقامات دریافت
ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں قومی اہمیت کے امور، قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر بحث متوقع ہے۔ یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہوگا۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجلی، توانائی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان متعدد اہم معاملات پر تفصیلی بحث ہوگی، جبکہ چند نئے بلز بھی ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔