فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

0

فلوٹیلا صمود کے مزید 29 کارکنوں کو اسرائیل نے ملک بدر کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے مطابق اب تک گرفتار کیے گئے 450 سے زائد کارکنوں میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

 

اسرائیل سے ملک بدر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے والے امدادی کارکنوں نے حراست کے دوران اسرائیلی ظلم و زیادتی کے انکشافات کیے۔

 

کارکنوں نے اٹلی پہنچنے پر بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں ہراساں کیا اور ادویات سے بھی محروم رکھا۔

 

اطالوی کارکن سیزیر توفانی نے روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ہمارے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا۔ فوج کے بعد اسرائیلی پولیس نے بھی ہمیں ہراساں کیا۔”

 

اٹلی میں اسلامی کمیونٹیز یونین کے صدر نے کہا: "ہم پر تشدد کیا گیا اور ہم پر بندوقیں تان لی گئیں۔”

 

ایک اور فلوٹیلا کارکن کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پہلے ان کے دونوں ہاتھ باندھے اور پھر انہیں چھ گھنٹے تک برفیلے کمرے میں رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ صحافی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ خاص طور پر سخت رویہ اپنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.